وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف ملاقات کیلئے جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی دوست جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا تھا،
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین سے ملاقات کے لئے پہنچے تو جہانگیر ترین نے نو منتخب وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا، ن لیگی وفد میں عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جو وزیراعلیٰ کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے ، ملاقات میں پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی، جہانگیر ترین گروپ میں کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے#baaghitv #pakistan #lahore #court #BREAKING @MaryamNSharif @HamzaSS @JahangirKTareen pic.twitter.com/UzFtT3bJjb
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 30, 2022
جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے حمایت کی تھی، جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ،وہ گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ہیں، طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔
دوسری جانب کل شام تک پنجاب کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے پہلے مرحلے میں اتحادی جماعتوں اور ن لیگ کے اہم رہنما حلف اٹھا ئیں گے پنجاب کابینہ 40 سے 45 ارکان پر مشتمل ہو گی وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف لینے کے بعد کابینہ پر مشاورت شروع کر دی مشاورت سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف،وزیراعظم شہباز شریف،جہانگیر خان ترین اور علیم خان سے کی جائیگی۔ کابینہ میں جہانگیر ترین گروپ،علیم خان گروپ اور کھوکھر برادران کو بھی شامل کیا جائیگا
مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان،خواجہ سلمان رفیق،،رانا مشہود،خواجہ عمران نذیراور بلال یاسین کا بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔سیف الملوک کھوکھر ، رانا مشہود منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق ، سمیع اللہ خان جہانگیر خانزادہ شامل ہونے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے داتا دربار پر حاضری دی اس موقع پر ماجد ظہور بھی انکے ہمراہ تھے،
واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں
آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب
قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ
حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا
فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز
حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ