حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
33

حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،گورنر ہاؤس،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی، تقریب میں ن لیگی رہنماؤں نے شرکت کی تھی حمزہ شہبازشریف سے حلف لینے کیلئے سٹیج سجا یا گیا تھا، جبکہ بڑی سکرین بھی لگائی گئی تھی حمزہ شہبازشریف 8 کلب جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا

حمزہ شہباز تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے گورنر ہاوس کے پنڈال میں پہنچے تو مریم نواز اور ایاز صادق انکے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی پنجاب سمیت انتظامیہ کے اعلی عہدیدار تقریب میں موجود تھی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے ڈی سی لاہور عمر چٹھہ بھی گورنر ہاؤس موجودتھے ، گورنر ہاؤس کے اندر ایک ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں پیپلز پارٹی کا وفد سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں شریک تھا،ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھیں،

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے

عدالتی حکم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا، حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دو بار ملتوی کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز نے تیسری بار عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ شب سپیکر قومی اسمبلی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی سیکیورٹی کا عملہ گورنر ہاؤس پہنچ گیا وزیراعلیٰ کا پرسنل ا سٹاف افسر ڈپٹی سیکریٹری سمیت دیگر عملہ گورنر ہاؤس پہنچ گیا

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے کیس کی چارج شیٹ میں اضافہ ہو گیا میں انہیں تجویز کروں گا کہ یہ مختلف شہروں میں جا کر علامتی کابینہ کے اجلاس کریں ، ویسے بھی آج کل لوگوں کے پاس تفریح کیلئے چیزیں کم ہیں ، پرویز الہی بھی اداکاری کر لیتے ہیں،ان کی ویڈیوز پر ملین ویوز آئی ہیں اس سرکس میں انہیں بھی شامل کر لیں تو پذیرائی ملے گی اپنی کابینہ ہی کیوں اس سے پچھلی ہماری 2013 کی کابینہ بھی بحال کر لیں سارے منسٹرز اکٹھے ہو کر اجلاس کر لیں گے

قبل ازیں حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری سردار عثمان بزدار کی سکیورٹی واپس بلوا لی گئی،پروٹوکول واپس چلا گیا، سیکیورٹی جیمر گاڑی، اور سکواڈ کی دیگر گاڑیاں پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئیں، عثمان بزدار پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے کہا،اپنا سیکیورٹی سٹاف خود واپس بھیجا ہے،راجہ بشارت کابینہ کاروائی سے آگاہ کریں گے، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول پنجاب اسمبلی روانہ ہو گئے

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ک گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی نئی صورت حال میں غندوں کے ذور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Leave a reply