عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

0
43

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا،جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انھیں پاؤں تلے روندا،اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔

قبل ازیں جاتی امراء ميں مریم نواز شریف کی ٹک ٹاکرز سے ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جب تک ملک میں مکمل جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کی آخری فتح نہیں ہوجاتی تب تک لڑیں گے

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استفیٰ دیں صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے سیاسی نہیں آئین پر عمل کے وقت صدر، گورنر اور پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے 21دن سے پنجاب وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چل رہاہے

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

Leave a reply