قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

0
45
خدشہ تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخوا سے پنجاب آئیں گے،عطا تارڑ

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کو پیروں تلے روندا گیا، قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے آخر کار عدالت کا رخ کیا،عدالتی حکم میں واضح طور پر درج تھا کہ حلف برداری میں تاخیر نہیں کی جا سکتی، یہ بھی ہدایت تھی عدالتی حکم فوری طور پر صدر مملکت کو بھجوایا جائے،گورنر پنجاب نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف لیا تھا، افسوس ہے آئین شکنی کرتے ہوئے انہیں حلف کا بھی احساس نہیں ہوتا گورنر نے وفاداری پاکستان سے نہیں بلکہ ایک فرد واحد عمران نیازی کے ساتھ کی، دکھ سے کہنا پڑتا ہے انہوں نے گورنر کے عہدے کو بے توقیر کیا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد گورنر کا اختیار ختم ہو جاتا ہے،گورنر کے پاس آئین میں سوچ بچار کا اختیار نہیں ہے،گورنر بیمار ہوں تو آئینی طور پر کوئی اور شخص حلف لے سکتا ہے،اگر گورنر موجود نہ ہوں تو تحریری طور پر بھی بتانا ہوتا ہے، صدر پاکستان کو ہدایت دی گئی کہ وہ گورنر کے علاوہ کسی بھی اور شخص کو حلف لینے کا کہیں، عدالتی حکم کل شام ہی میں صدر پاکستان کو موصول ہو گیا تھا، عدالتی فیصلہ مسلم لیگ ن کی فتح ہے،

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استفیٰ دیں صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے سیاسی نہیں آئین پر عمل کے وقت صدر، گورنر اور پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے 21دن سے پنجاب وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چل رہاہے

قبل ازیں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے گورنر پنجاب کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے،عمر سرفراز چیمہ کو آج صبح سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز اسپتال میں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں

حمزہ شہبازتیار ہیں لیکن کوئی حلف ہی نہیں لے رہا. گورنر پنجاب بیمار ہیں. لاہور ہائی کورٹ نے صدر عارف علوی کو کہا ہے کہ بندہ نامزد کریں جس کو آئین کے مطابق صدر دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری آگاہ نہ کیا گیا حلف نہیں لونگا

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

Leave a reply