کسان خوشحال، پاکستان خوشحال ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات سامنے آ گئے

کسان کارڈ کی ترسیل، زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع، گرین ٹریکٹر سکیم، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز کر دیا جائے گا،صوبہ بھر کے 136 میں 40 ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آج سے آغاز کر دیا گیا،ہر تحصیل میں ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ مہیا کئے جائینگے۔کاشتکار 15 – اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کیلئے زرعی مداخل کیلئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا۔کسان کارڈ سے پانچ لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا۔اوکاڑہ، بہاولپور، ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا،کاشتکار زرعی مال سے بیج ،کھاد، پیسٹی سائیڈ ۔ مشاورت، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے۔

فریش ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن پروگرام کی منظوری دی گئی،پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹرینگ شروع کر دی گئی، ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کیلئے مشورے دیں گے۔اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی کرینگے۔سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائینگے۔حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ سبسڈی دے گی، 20 ستمبر کو ایڈ آنے کے بعد کاشتکار اپلائی کر سکیں گے۔زرعی ٹیوب ویل سولر لائزیشن سکیم آخری مراحل میں، جلد آغاز ہوگا۔الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم اینیشیٹیوز سے متعلق اجلاس، پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا،سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرِ زراعت عاشق حسین کرمانی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

Shares: