وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات سامنے آ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا،اجلاس میں شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ،ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ،چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200 کی جائے گی-
پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دے دی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں -دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی- وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے گا
اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-
دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس
میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام
کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا
دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔
دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی