نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا
وزیراعلی محسن نقوی نے 2 گھنٹے تک مرد و خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ، ایک چارپائی پر 3 خواتین قیدی جیل میں موجود تھی، سزائیں پوری ہونے کے باوجود قیدی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،بعض قیدیوں کی اپیلیں 10۔10 سال تک نہیں لگیں ،والد کے انتقال کے باوجود خاتون قیدی کو پیرول پر رہائی نہ مل سکی ،
وزیر اعلی محسن نقوی نے مرد و خواتین قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے قیدیوں کے مسائل پوچھے اور جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے کھانے کی کوالٹی چیک کی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے میڈیکل کی سہولتوں کاجائزہ لیا وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا اور جیل ہسپتال میں مریضوں کو اچھا علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی،اور کہا کہ گردہ و جگر کے امراض میں مبتلا قیدی مریضوں کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں کرایا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے اس ضمن میں پی کے ایل آئی کا فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیکرٹری صحت گردہ و جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو پی کے ایل آئی ریفر کرانے کا انتظام کریں
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدی خواتین کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خواتین قیدیوں کے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں۔ انہیں بنیادی سہولتوں ملنی چاہیئں سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اقدامات کریں گے ایک قیدی کے لئے ایک چارپائی ہونی چاہئے۔3 خواتین قیدیوں کے لئے ایک چارپائی ظلم ہے جس قیدی خاتون کے والد انتقال کر گئے ہیں کو پیرول پر رہاکرنے کا فوری انتطام کیا جائے سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیل میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیے عدلیہ سے بات کریں گے وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو بھی فوری طلب کیا اور انہیں مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں
فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار