وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات،عدالت نے تاریخ دے دی

0
57
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،درخواست ناقابل سماعت قرار

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات،عدالت نے تاریخ دے دی
پرویز الہٰی کے وکلا نے ڈپٹی اسپیکرکواختیارات دینے کے اقدام کوچیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا ،پرویز الہیٰ کے وکلا کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل صبح دائر کریں گے،ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہو چکے ہیں، کیسے الیکشن کروا سکتے ہیں عدالت پارلیمنٹ کےمعاملات میں مداخلت کااختیار نہیں رکھتی،

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات 16 اپریل کروانے کا حکم دے دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا اسپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا گیا،عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی کرائے جائیں، لاہورہائیکورٹ نے 16اپریل سے پہلے الیکشن کرانے کی استدعا مسترد کردی کہا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی، درخواستوں کو نمٹا دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں ،تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے ،صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کر انے میں مکمل تعاون کرے گا،ڈپٹی اسپیکر کواسپیکر کی غیر موجودگی میں اس سیشن کیلئےاسپیکر کا درجہ حاصل ہے قواعد میں فراہم کردہ اختیارات کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا

قبل ازیں مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو بھرپور سپورٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، سب سے رابطے جاری ہیں، ان شاء اللہ فتح ہماری ہو گی۔

دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں ،علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے،

ن لیگی رہنما حمزہ شہبازنے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر،ڈپٹی سپیکراوردیگرکوفریق بنایاگیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بلاکروزیراعلیٰ کےانتخابات کرائےجائیں، پنجاب اسمبلی کااحاطہ سیل کرنےکااقدام بھی غیرقانونی ڈکلیئرکیا جائے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی جہاں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کمل علی آغا نے دائر درخواستوں میں فریق بننے کی استدعا کی ۔

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

Leave a reply