وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے، ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں- شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں- پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے- ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا، وزیر بلدیات
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بجٹ بناتے ہوئے پارٹی منشور اور صدر مسلم لیگ ن کی ہدایات کو مدنظر رکھا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی۔ اسی سوچ کی عکاسی نئے مالی سال کے بجٹ میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے اقدامات تجویز کئے گئے۔ زراعت اور کسان کیلئے تاریخی فنڈز مختص کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایک اینٹ بھی لگانے میں ناکام عناصر کو ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر ہضم نہیں ہو رہا.

حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے احسن اقدام اٹھایا ،سہیل شوکت بٹ
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ نہایت خوشی کا مقام ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ویمن ڈویلپمنٹ، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، بہبود آبادی، اور سماجی تحفظ جیسے اہم سوشل سیکٹرز کے لیے کل 280 ارب 65 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے، جو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 33 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ایک شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس سے ان کی فلاح و بہبود میں مزید اضافہ ہوگا۔حکومت پنجاب نے معذور لوگوں کے لیے 2 ارب روپے کی لاگت سے ”چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام” کا اجراء کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کام کی اہلیت نہ رکھنے والے تصدیق شدہ افراد باہم معذوری کو بذریعہ ”ہمت کارڈ” 7500 روپے سہ ماہی وظیفہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر سہیل شوکت بٹ نے سوشل ویلفیئر پروگراموں کے لیے بڑے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد محکمہ کے قائم کردہ کسی بھی ہیلپ ڈیسک یا دفتر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر وزٹ کرکے اپنے کوائف کے درست اندراج کو یقینی بنا سکتے ہیں۔آخر میں، وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے جو کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی کیلئے 4 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2، اعلی تعلیم کیلئے 17 ارب مختص
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرکاری سکولوں کے انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت ان تمام امور پر شفاف طریقے سے خرچ ہوگا جن کا ہم نے صوبے کی عوام سے عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی طرح دلاسے نہیں دیں گے بلکہ حرف بہ حرف اپنے وعدوں پر عمل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ اسی ضمن میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر توجہ دی جائے گی تاکہ ابتداء سے ہی بچوں کو تعلیم کا بہترین آغاز فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے سکول میل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سرکاری سکولوں میں بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈیجیٹل لٹریسی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارات دینے کیلئے بھی خاطرخواہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کو آگے بڑھانے، تعلیمی نظام میں جدت لاتے ہوئے آئی ٹی کا سہارا لینے اور مختلف مسائل کے ڈیجیٹل حل کو فروغ دینے کیلئے طلباء، اساتذہ اور نوجوانوں کو خصوصی مہارات سے مستفید کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام امور کیلئے موجودہ بجٹ میں 669 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ رسمی تعلیم کیلئے 669 ارب، غیر رسمی تعلیم کیلئے 4 ارب، اعلیٰ تعلیم کیلئے 17 ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 2 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب کی لاگت سے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کی جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 1 ارب کی لاگت سے سکول میل پروگرام بھی شروع کیا کیا جا رہا ہے جبکہ دانش سکول منصوبے کو وسعت دینے کیلئے 2 ارب 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ مختص کئے ہیں۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں آئی ٹی پروفیشنلز پیدا کرنے کیلئے ڈیجیٹل ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آئندہ 2 سالوں میں تعلیم کے حوالے سے فرق واضح دکھائی دے گا۔

حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا،صوبائی وزیر معدنیات
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے مالی سال 2025-2024 کا شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔صوبائی وزیر معدنیات نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جس سے وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غریب طبقے کے لیے خصوصی رعایتیں دی گئی ہیں، جو کہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔زرعی سیکٹر کی ترقی کے لیے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے، جسے وزیراعلیٰ کا اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔ سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے حکومت کی انقلابی پالیسیاں عوام میں پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے والا بجٹ پیش کیا ہے، جو کہ نہ صرف صوبے کی معاشی حالت کو مستحکم کرے گا بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا۔۔ بلال اکبر خان
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پنجاب کا تاریخ ساز بجٹ دینے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹرانسپورٹ کیلئے خطیر رقم وقف کرنے سے عوام کو براہ راست بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ایکو فرینڈلی بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کے چلنے سے سموگ کا تدارک بھی ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مشکل معاشی حالات کے باجود تنخواہ دار طبقے کا خصوصی خیال رکھا ہے۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں عوامی فلاحی منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تقریبا 100 روز کی حکومت کے باوجود شاندار بجٹ پیش کرنے سے وزیر اعلی پنجاب کی قابلیت سب پر واضح ہوگئی۔ مخالفین کچھ بھی کہیں اس سال کا بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوام دوست بجٹ ہے۔

عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلال یاسین
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب کی تاریخ کے بہترین بجٹ پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی۔ بلال یاسین نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی نوید تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام توجہ براہ راست کسان کو ریلیف فراہم کرنے پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان اور زراعت کیلئے 64 ارب 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنا خوش آئیند ہے۔ اس کے علاوہ کسان کارڈ سے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی مثالی اقدام ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اولین 100 دنوں میں جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف جہاد شروع کیا۔ اس دوران گندم، آٹے، میدے، روٹی، نان، بیکری مصنوعات، مرغی کے گوشت اور متعدد فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی گئی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔ بلال یاسین نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری میں نئے رحجانات کو متعارف کروانے کیساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی قوانین پر مزید کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 یونٹس صرف غریب کا بل ہے اور مفت سولر پینل کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ 842 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت پایہ تکمیل ہماری حکومت کا خاصہ رہا ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا

پنجاب بجٹ،ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا احتجاج کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

Shares: