نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے ایک برس کے دوران پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت پر وزیر اعلی محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔
0
137
punjab

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

باغی ٹی وی: قومی خبررساں ادارے”اے پی پی” کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بدھ کے روز چین کے قونصل جنرل زا شیرین اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چین اور ایران کے قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،محسن نقوی نے چینی اور ایرانی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کی دعوت دی، چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا-

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا،آپ کی عوامی خدمت کی ہر جگہ پر تحسین کی گئی ہے،آپ نے انتہائی فعال انداز میں کام کیا اور عوام کو ڈلیور کیا،آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں بے پایاں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، گزشتہ ایک برس کے دوران چین کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے، دورہ چین میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جو پذیرائی ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی، چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلی محسن نقوی کوپی ایس ایل 9کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی درخواست پر مشہد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، ایرانی قونصل جنرل نے بے مثال کارکردگی پر وزیر اعلی محسن نقوی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں آپ نے عوام کے لئے دن رات ایک کیا ہے، آپ نے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں اور جو کام آپ نے مختصر دور میں کیا وہ لائق تحسین ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے ایک برس میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا،صوبائی وزرا عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

Leave a reply