وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ ویژن پر بریفنگ

0
54
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ویژن پر بریفنگ دی ہے

سندھ ویژن تقریب کا انتظام سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں مائننگ پروجیکٹس میں 71 فیصد تھری مقامی افراد کام کر رہے ہیں،تھر مائننگ پروجیکٹس میں 3303 مقامی لوگوں کو افرادی وقوت شامل ہے،تھر کی بااختیار 52 خواتین ڈمپ ٹرکس ڈرائیو کر رہی ہیں،9 تھری خواتین کو تربیت دی کر آر او پلانٹس پر تعینات کیا گیا ہے،سندھ حکومت نے مقامی افراد کی دوبارہ آبادکاری کی ہے،ری سیٹلمنٹ ولیج 100 فیصد مکمل ہے جہاں 172 خاندانوں کو منتقل کیا گیا ہے،ری سیٹلمنٹ ولیج میں تمام بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی، صحت کی خدمات، تعلیم، پارک، مسجد، مندر، سولر سسٹم کے ساتھ 100 یونٹ فری بجلی میسر کی گئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ سندھ حکومت کی شراکت داری کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آج صوبے میں ہر بچہ 30 منٹ کے اندر عالمی معیار کی ایمرجنسی صورتحال سے 24 گھنٹے مفت حاصل کر رہا ہے،سندھ کے 9 اسپتالوں میں جدید ایمرجنسی رومز جو کہ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہیں،ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک سندھ کی تمام تحصیلوں پر محیط ہے جہاں اطفال کے ماہر کے ذریعہ ساتوں دن 24 گھنٹے مشاورت فراہم کی جاتی ہے،2023-24 میں 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کی گئیں ،امریکہ کی بنیاد پر آزاد تحقیق کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ایمرجنسی رومز میں آنے والے شدید بیمار بچوں کی اموات کی شرح 19 ملتے جلتے ممالک سے بہت کم ہے ،SYNERGY کے لیے چائلڈ لائف نے زیادہ اثر کے لیے دیگر تنظیموں جیسے این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی، ایس آئی ای ایچ ایس، پی پی ایچ آئی اور انڈس ہسپتال کے ساتھ شراکت داری کی ہے،سندھ میں اعلیٰ معیار کے پیڈیاٹرک ایمرجنسی روم ہیں،سندھ بھر میں بچوں کی اموات میں نمایاں کمی آئی،این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے تحت لاڑکانو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سیہون، سکھر، نوابشاہ، مٹھی، خیرپور، لیاری میں سیٹیلائٹ یونٹس قائم کئے گئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں اسٹروک انٹروینشن پروگرام شروع کا ہے،اسٹروک انٹروینشن کے 300 سے زیادہ طریقہ کار اب تک مکمل کیے جا چکے ہیں،یہ صحت کی سہولیات بالکل مفت ہیں، موبائل ڈائیگنوسٹک اور ایمرجنسی ہیلتھ کیئر لیبارٹری ٹیسٹنگ اور ادویات سمیت ہنگامی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے ،موبائل ڈائیگنوسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر ڈائریکٹوریٹ میں 26 موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس جبکہ پروجیکٹ میں مزید 10 موبائل یونٹس شامل ہیں ،تھرپارکر، ٹھٹو، بدین، سجاول، سانگھڑ، عمرکوٹ، جامشورو، دادو، لاڑکانو، شکارپور، جیکب آباد، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز اور خیرپور کے اضلاع شامل ہیں،ڈائریکٹوریٹ کے 26 موبائل یونٹس نے گزشتہ 5 سالوں میں 2,570,612 مریضوں کا علاج کیا ہے اور 549,013 میڈیکل ٹیسٹ کیے ہیں،،پراجیکٹ کے 10 موبائل یونٹس نے گزشتہ سال 93542 مریضوں کا علاج کیا اور 27297 میڈیکل ٹیسٹ کروائے،ان موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس نے COVID-19 اور سیلاب / بارش کی ایمرجنسی میں بھی اہم کردار ادا کیا ،اس سال مزید چار موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس کا اضافہ کیا جائے گا،

لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

Leave a reply