مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: سحری کے وقت گیس غائب، سوئی سدرن کے دعوے دھوکہ، عوام پریشان

کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی ڈاکٹربشیربلوچ) سحری کے وقت...

لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

ایک موبائل فون کی خاطر جان لے لی، لاہور...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

ننکانہ: انس محصی کا طلبا افطار ڈنر سے خطاب، تعلیمی مسائل کے حل پر زور

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی،(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) مسلم...

سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ”بِپرجوئے“ 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان میٹ آفس کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ایک انتہائی خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان جنوب میں کراچی سے تقریباً 760 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 840 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ہوائیں 150-160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل ہی ہیں جبکہ سسٹم سینٹر کے ارد گرد ہوا کی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے اور سمندر کی لہروں کی اونچائی 35-40 فٹ ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف مڑے گا اور 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر، (جنوب مشرقی سندھ) اور بھارت کے گجرات کے ساحل کے درمیان سے گذرے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل تک پہنچنے کے بعد ٹھٹھہ، سجاول، میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں 13-17 جون کے دوران 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13، 14 اور 16 جون سے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
مزید کہا کہ تیز رفتار ہوائیں کچے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کیٹی بندرمیں طوفان کی آمد متوقع ہے، بحیرہ عرب کے حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں اور ساحل کے ساتھ ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں، اس لیے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کو خطرات ہیں، اس لیے انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو بھیجا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو لوگوں کو نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو بِل بورڈز کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب طوفان ساحل سے ٹکرائے تو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاط کریں۔ مزید کہا کہ وہ کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور جی او سی حیدرآباد کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra