وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن کا دورہ، ٹرین کب چلے گی؟ اعلان کر دیا

0
58
usman buzdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن پہنچ گئے

وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آغاز کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا ،وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے-اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے،سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں -کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا- اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے- لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں – عوام کی فلاح او رسہولت کے لئے میٹرو ٹرین چلارہے ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کو فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن، جی ایم پی ایم اے، ایم ڈی نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

Leave a reply