کرونا سے متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، سندھ کابینہ کا اجلاس طلب

کرونا سے متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، سندھ کابینہ کا اجلاس طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے میر ظہور پلیدی نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی مناسب اسکریننگ کی جارہی ہے،زائرین کو اسکریننگ کے بعد ایک ایک ہزار کے گروپ میں بھجوایاجائےگا،تفتان میں طبی ماہرین، پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود ہے،ایران کی 300گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا،30ہزار ماسک کا بندوبست کرلیاگیا ہے،ماسک کی جہاں ضرورت ہے تقسیم کررہے ہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس 3مارچ کو طلب کرلیا،سندھ کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنائی جائے گی،کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 10کروڑروپےخصوصی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی

کراچی میں متاثرہ نوجوان کے دوستوں، کلاس فیلوز اور اہل خانہ کو ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، تمام کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئیں، دو روز میں ڈاو یونیورسٹی ہسپتال میں 32 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا سےمتاثرہ مریض20فروری کو ایران سے کراچی آیا متاثرہ مریض کی فیملی کو کلیئر قراردےدیا گیا،صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں،متاثرہ نوجوان کی فیملی کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے، متاثرہ مریض کے ساتھ ایران جانے والے27افراد کو بھی کلیئرکیاگیا،27افرادکو آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

ہاتھ ملانے، گلے ملنے پر پابندی،کمپیوٹر کے ماؤس،کی بورڈ سے بھی ہو سکتا ہے کرونا وائرس

Comments are closed.