کراچی :دانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا،عامرلیاقت کی دانیہ شاہ کوآوازیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بن گئیں،پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاسی کارکن عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والے معاملات نے جہاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے وہیں عامر لیاقت اس پوری صورتحال میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مریم نامی خاتون سے بات کر رہے ہیں جو کہ غالبا میڈیا پرسنلٹی ہیں، اس کال ریکارڈنگ میں عامر لیاقت نے نہ صرف دانیہ شاہ کے جھوٹ کو فاش کیا بلکہ ایک سمجھدار شوہر ہونے کی حیثیت سے اہلیہ کو واپس گھر آنے کی دعوت بھی دے دی۔

مریم نے دانیہ کا انٹرویو لیا تھا اور اس کے فورا بعد عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا گیا اور ان کی ویڈیوز سے متعلق دریافت کیا، ان ویڈیوز میں عامر لیاقت نشہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جس پر عامر لیاقت نے مریم کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام نشے دانیہ خود لے کر آئی تھی اور اگر آپ کو میرے پر شک ہے تو میڈیکل ٹیسٹ کرا لیں میرا۔

 

ویڈیو میں مریم اور دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے، جس میں مریم نے سوال کیا کہ جب ہم آپ سے ملنے آئے تو آپ نے ویڈیو دینے سے انکار کر دیا، تو پھر آپ کے موبائل کی ویڈیوز کیسے سوشل میڈیا پر باہر نکلیں؟

اس پر دانیہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرا موبائل ہیک ہو گیا ہے، اکاؤنٹ خود بخود لاگ ان ہو رہا ہے، انسٹاگرام پر بھی تبدیلی ہو رہی ہے۔

عامر لیاقت کا مریم سے کہنا تھا کہ جن کے پاس آپ گئی ہیں، یہ جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے والوں سے میں کیا بات کروں؟ وہ جھوٹی آپ کو غلط خبریں دے رہی ہے۔ کئی دنوں تک میرے ساتھ رہی، اور اب کہہ رہی ہے کہ مجھے کھانا نہیں دیا۔میں خود تکلیف میں ہوں کہ میں نے ایک لڑکی کو سہارا دیا اور وہ مجھ پر ہی تہمت لگا رہی ہے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ مریم آپ ایک کردار ادا کر سکتی ہیں، حالانکہ اس لڑکی نے گندی باتیں کی ہیں لیکن میں نے ان کے گھر والوں کی مدد کی، پیسے دیے، صرف اسی ماہ میں نے دانیہ کے گھر والوں کو 22 لاکھ روپے دیے۔ میں نے بیٹا بن کر ان کی مدد کی، اب اس جنگ کا ایک ہی حل نکلتا ہے کہ میں اس حالت میں بھی اسے قبول کرنے کو تیار ہوں۔

عامر لیاقت نے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی بتایا کہ میرے پاس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں جس کے مطابق میں نے انہیں پیسے دیے، جبکہ دانیہ کو میں کچھ نہیں کہوں گا، وہ واپس اپنے گھر آجائیں۔

واضح رہےکہ عامر لیاقت اب بھی ایک سمجھدار مرد کی طرح معاملے کو حل کرنے اور رشتہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب دانیہ شاہ ویڈیوز اور الزامات کے ذریعے معاملے کو طول دے رہی ہیں۔

Shares: