پاک فوج کے سربراہ سےامریکی سینٹ کام کےکمانڈرکی ملاقات،مقبوضہ کشمیراورخطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال پرگفتگو

0
43

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےامریکی سینٹ کام کےکمانڈرکی ملاقات،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال پرگفتگو ،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے

ذرائع کے مطابق پاک فوج کےترجمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا ہےکہ اس اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔

 

 

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزئی کے درمیان ملاقات میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی تعلقات کے فروغ، افغانستان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔پاک فوج کے سربراہ سےامریکی سینٹ کام کےکمانڈرنے خطے کی صورت حال پرگفتگوکرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا

Leave a reply