لاہور: پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو:نوشہرہ میں پی ڈی ایم اتحاد الیکشن جیت گیا، مریم نوازنے پھرٹویٹ کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چہروں کے پہچان گئی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔

 

مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے! الحمدُ للّٰہ !

 

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1362797881367752704

نوشہرہ کے الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں الیکشن جیت گئے ہیں، شکر الحمد للہ ربّ العالمین، پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ اور عادل چٹھہ کی خدمات کو سراہا۔

 

دوسری طرف لیگی نائب صدر نے متعدد ویڈیو وائرل شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا ووٹ چور عمران خان۔

 

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1362798767347437571

 

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1362801764773163008

Shares: