کرونا کا پھیلاؤ،وزیراعلیٰ پنجاب کا مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے-عوام حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں – روز گار جاری رکھنا بھی ضروری ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی- تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے – جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-
دوسری جانب قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے، پنجاب حکومت ہفتے میں 5 دن کاروبار 2 دن چھٹی کی تجویز پیش کرے گی۔
قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے لئے پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پنجاب میں پارکس کو سیر کے مقصد کے لئے کھولنے کی تجویز پیش کی جائے گی، ریسٹورنٹس کو کھلی فضا میں مکمل، ان ڈور کی صورت میں سخت ایس او پیز کے ساتھ محدود کسمٹرز کے ساتھ اجازت کی تجویز دی جائے گی۔
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
صوبے کے بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے پنجاب 5 دن کاروبارکی اجازت اور ہفتہ، اتوار چھٹی کی سفارش کرے گا۔ اجلاس میں مزید اکانومی بیسڈ انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت کی سفارش بھی کی جائے گی۔