کرونا وائرس، عوام ہر گز یہ کام نہ کریں،یاسمین راشد نے کی بڑی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عوام خود سے کسی بھی دوائی کا استعمال مت کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوئی دوائی استعمال نہیں ہوئی اور نہ ہی کی جاسکتی ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود سے کورونا سے بچاؤ کےلئے ادویات استعمال نہ کریں،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی کورونا سے نمٹنے کےلئے ایک تجربہ کرنے جارہے ہیں ،پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ وائرس جلدی پھیلنے کی وجہ سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوتاہے،لاک ڈاوَن کی وجہ سے کیسز کم ہیں ،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیں جبکہ 41 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،کالا شاہ کاکو میں 8 سو سے زائد افراد قرنطینہ میں ہیں۔

کرونا وائرس سے ملک بھر میں تباہی جاری ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2274 ہو گئی ہے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہلاکتیں اور 255 مریض سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں 845 ہیں، کے پی میں 276، بلوچستان میں 169، سندھ میں 743، اسلام آباد میں 54 اور گلگت میں 187 مریض ہیں.

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کرونا وائرس سے پاکستان میں 107 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں سے 416 مریض ڈی جی خان، رائیونڈ، فیصل آباد، ملتان کے قرنطائن سنٹرز میں ہیں، لاہور میں کرونا وائرس کے 178، قصور، ایک ،ننکانہ 13، پنڈی 51، جہلم 28، اٹک ایک، گوجرانوالہ 13، گجرات 90، منڈی بہاؤالدین 4، حافظ آباد 5، نارووال 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی میں 3. خوشاب میں ایک،ملتان، وہاڑی میں دو دو، رحیم یار خان میں 3، فیصل آباد میں 9، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں ایک، لودھراں میں 2، لیہ میں ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں

Shares: