کرونا وائرس کا بھارتی فوج میں بھی خوف،امرتسر میں فوجی تقریب منسوخ
کرونا وائرس کا بھارتی فوج میں بھی خوف،امرتسر میں فوجی تقریب منسوخ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارتی فوج نے امرتسر میں تقریب معطل کر دی
بھارت میں کرونا وائرس کے 73 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے،امرتسر کے علاقہ واگھا سرحد پر بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر طبل مراجعت کی تقریب منسوخ کر دی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اِس تقریب کے معطل ہونے سے تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے.
بھارتی فوج میں کرونا وائرس کا اس حد تک خوف پایا جاتا ہے کہ افسران نے سپاہیوں کا اپنے دفاتر میں داخلہ بند کر دیا ہے، بھارتی فوج کے سپاہی چھٹی لینے کے لئے افسران کے پاس جاتے ہیں تو انہیں دروازے سےہی باہر بھجوا دیا جاتا ہے،
دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت نے تمام قسم کے ویزوں کی اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے اور دیگر ممالک سے بھارت آنے والے سیاحوں کو بھی روک دیا ہے۔
ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے تقریباً 1480 کروڑ روپئے مالیتی یعنی 20 کروڑ امریکی ڈالر مالیتی قرض بھارت کی پیداواری کمپنیوں کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جو چند ہی ہفتوں میں منتخب کمپنیوں کو حاصل ہونے والا تھا۔ اپنے طور پر مالی امداد فراہم کرنے والے ادارے سے بھارتی پیداواری کمپنیوں نے اِن کے لئے مختص رقم فوری طورپر جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں،
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آگیا، بڑی پابندی لگا دی
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویزا فری انٹری کی چھوٹ بھی 15اپریل 2020 تک کے لئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے ،فیصلہ کا اطلاق 13فروی سے شروع ہو گا