کرونا وائرس،کویت، بحرین میں بھی جا پہنچا، پی آئی اے نے کن ممالک کے ساتھ پروازیں کیں معطل؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نےکرونا وائرس کے پیش نظر موثر اقدامات کرتے ہوئے چین اور جاپان کے لیے فضائی آپریشن کو معطل کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چین اور ٹوکیو کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا جبکہ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا

دوسری جانب کرونا وائرس کویت اور بحرین تک پہنچ گیا،کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کویت میں کرونا وائرس سے 3 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک سعودی شخص بھی شامل ہے، کویت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد ایران سے واپس آئے ہیں، کرونا وائرس کے پیش نظر کویت کی درخواست پر عراق نے صفوان سرحد کو ہر قسم کی تجارت اور آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔

بحرین میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، متاثرہ شخص بھی حال ہی میں ایران سے وطن پہنچا ہے، بحرین نے بھی کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

ایران کے بعد ایک اور پڑوسی ملک میں کرونا وائرس کا حملہ، پاکستان کے لئے شدید خطرہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی

ایران میں کرونا وائرس سے 50 ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت کا شدید تشویش کا اظہار

Shares: