کرونا، پاکستان کے 103 اضلاع میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر لاک ڈاؤن،دوسری لہرسے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات

کرونا، پاکستان کے 103 اضلاع میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر لاک ڈاؤن،دوسری لہرسے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا،فورم کو بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد ٹیسٹ ٹریس اورکورنٹائن حکمت عملی کے تحت کیے گئے،

وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرونا کے خلاف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور اب تک بحیثیت قوم اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے صحیح اقدامات کیے ہیں جس سے قیمتی جانوں کو بچانے میں ہمیں مدد ملی

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ کامیابی میں اب تک لوگوں کا فعال ردعمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستانی عوام نے نہ صرف خود کی حفاظت کرنے بلکہ دوسروں کی حفاظت اور خیریت کو یقینی بنانے کے لئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے بڑی پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کرونا کے حوالہ سے آگاہی پر میڈیا کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ممکنہ طور پر کورونا کی دوسری لہر کو چیک کرنے کے لئے رسک کو کم کرنا ضروری ہے۔ اسد عمر نے اس بات پر زور دیا کہ کل این سی سی کے اجلاس کی روشنی میں ، چہرے کا ماسک پہننے اور صحت کے رہنما خطوط پر عمل کرنے سمیت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

چیف سکریٹری سندھ نے فورم کو آگاہ کیا کہ ہم تعلیمی اداروں اور شادی ہالوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور این سی او سی کے ذریعہ جاری کردہ صحت ہدایات کی مطابق انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف سکریٹری کے پی نے فورم کو بتایا کہ ہم نے کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کچھ ریستوراں اور شادی ہالوں کے خلاف انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چیف سکریٹری بلوچستان نے فورم کو آگاہ کیا کہ این سی او سی ٹی ٹی کیو حکمت عملی پر عمل کرنے کی وجہ سے بلوچستان میں کوویڈ کیسوں میں مثبت بہتری آرہی ہے

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Comments are closed.