کرونا کے مریضوں پر اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع

کرونا کے مریضوں پر اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا تا ہم امریکا میں ایک اینٹی وائرل دوا Remdesivir کا ہنگامی بنیادوں پر مریضوں پر استعمال شروع ہو گیا، امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے مریضوں پر اس کے استعمال کی اجازت دے دی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرونا مریضوں پر دوا کے استعمال کی اجازت ہنگامی بنیادوں پر دی گئی ہے، یہ دوا وائرس سے متاثر شدید بیمار افراد کو دی جائے گی، ابتدائی طور پر 15 لاکھ کی تعداد میں یہ دوا امریکا بھر میں فراہم کی جا رہی ہے

ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ہان کا کہنا ہے کہ ریمڈیسیور مریضوں کی جلد صحت یابی میں انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، دوا لینے والے مریض پندرہ دن کی بجائے 11 دن میں گھر جانے کے قابل ہو جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق این آئی ایچ میں اس دوا کے مریضوں پر ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے تھے، جس کے بعد دوا کے باقاعدہ استعمال کا فیصلہ صدر ٹرمپ اور ایف ڈی اے کمشنر کی اہم ملاقات میں کیا گیا، کمشنر کا کہنا تھا کہ ریمڈ یسیور امریکا میں کو وِڈ نائنٹین کے لیے پہلا تصدیق شدہ ادویاتی علاج ہے۔

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

یہ دوا تیار کرنے والی کمپنی گِلی یَڈ سائنسز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوا کے کلینیکل ٹرائلز جاری رکھیں گے، سی ای او ڈینئیل اوڈے کا کہنا تھا کہ دوا کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھی جائے گی

دوسری جانب کرونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار897 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 65ہزار776ہو چکی ہے، 24گھنٹے میں 36 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد11 لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.