کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟ ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں انتہائی اہم اجلاس ہوا.

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسر ڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔

تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کے اعداد وشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے وینٹی لیٹرزپرابھی تک پہلے سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض آئے۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصد کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مزید بہتر بنانا اور ماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

Shares: