کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے چکن کھانا چھوڑا تو پولٹری فارم کے مالکان نے 6 ہزار سے زائد مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقت بیلگاوی میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوام کی جانب سے چکن کھانے سے رکنے پر پولٹری مالکان نے مرغیوں کو زندہ دفنا دیا، پولٹری مالکان کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہو چکی ہے، بازاروں میں چکن فروخت ہی نہیں ہو رہا، ایسے میں مرغیوں کو جو خوارک دیتے ہین اس کا خرچہ بھی جیب سے کرنا پڑتا ہے.
پولٹری فارم کے مالک نظیر کا کہنا تھا کہ ہم بازار میں 50 روپے فی کلو چکن فروخت کر رہے تھے لیکن قیمتیں آٹھ سے دس روپے کلو تک آ گئیں اور چکن کی مانگ مین بھی کمی ہو گئی، دس روپے میں بھی کوئی چکن خریدے کو تیار نہین اسلئے مجبورا قدم اٹھانا پڑا.
پولٹری مالکان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کا پہلا مریض سامنے آنے کے بعد ہی پولٹری کے خلاف سازش کی گئی اور کہا گیا کہ چکن سے کرونا ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، شہریوں نے چکن کھانا چھوڑ دیا ہے، اور چکن کی جگہ مچھلی اور مٹن کھاتے ہیں.
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
بھارت میں کرونا وائرس کے 14 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے
بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا کے آٹھ مریض سامنے آئے جبکہ تین مریضوں کا تعلق کرناٹک سے ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 61 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے.