کرونا کا خوف، تھائی لینڈ کا بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ہوٹل منتقل

0
51

کرونا کا خوف، تھائی لینڈ کا بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ہوٹل منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، سات لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، امریکہ بھی کرونا سے محفوظ نہیں رہا، ایسے میں تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو 20 لڑکیوں اور درجنوں خدام کے ہمراہ قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 67 سالہ بادشاہ نے جرمنی کے شہر گارمیخ پرتن کریچن میں واقع ایک فائیو سٹار لگژری ہوٹل پورے کا پورا بک کروایا ہے جہاں وہ اپنے لاﺅ لشکر اور 20 نوکرانیوں کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔ بادشاہ کی چار بیویاں بھی ہیں، تاہم ان کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ بھی قرنطینہ میں ان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں باقی ہوٹلز کورونا وائرس کے باعث بند کر دیئے گئے ہیں لیکن اس ایک ہوٹل کو لاک ڈاﺅن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے کیونکہ اس میں مقیم لوگوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔ بادشاہ چھٹیاں منانے کے لیے کچھ عرصے سے جرمنی میں مقیم ہیں اور ان کے ساتھ سینکڑوں لوگ موجود تھے تاہم ان میں سے 119 افراد کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر واپس تھائی لینڈ بھیج دیا گیا ہے اور باقی اس ہوٹل میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں پہلے ہی بادشاہ کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے اور اس کا بادشاہ بیرون ملک چھٹیاں منا رہا ہے جس پر تھائی عوام شدید غصے میں ہیں۔ پورا ہوٹل بک کروا کر قرنطینہ میں جانے کی خبر پر تھائی عوام مزید مشتعل ہو گئے ہیں اور انٹرنیٹ پر بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں

تھائی لینڈ میں بادشاہ اور بادشاہت کے خلاف بولنے کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن کی خلاف ورزی پر 15سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ہمیں بادشاہ کی ضرورت ہی کیا ہے‘ کا تھائی لینڈ میں ٹرینڈ ٹاپ پر جا رہا ہے اور ہزاروں لوگ اس ٹرینڈ میں پوسٹس کر رہے ہیں۔ اور بادشاہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تھائی لینڈ میں کرونا پھیل رہا ہے اور بادشاہ چھٹیوں پر جرمنی میں ہیں.

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہیں کرونا وائرس سے 33 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے 199 ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 270 ہو گئی ہے

دنیا بھر میں کرونا سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 756 ہوئیں جس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی

امریکا میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے 2484 افراد ہلاک ہو چکے.برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1228 ہو گئی، جب کہ 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 771 جانیں نگل گیا، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 541 افراد ہلاک اور 62 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

کرنا وائرس سے بیلجیئم میں 431، سوئٹزرلینڈ میں 300، جنوبی کوریا میں 152، برازیل میں 136 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 131 افراد جاں بحق، 9 ہزار سے زائد متاثرہ وئے، پرتگال میں 119 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 114، سوئیڈن میں 110، آسٹریا میں 86، ڈنمارک میں 72، فلپائن میں 71، ایکواڈور میں 58، جاپان میں 54، بھارت میں وائرس سے 27 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اسپین میں ایک ہی دن میں 861 افراد ہلاک ہوئے، انڈونیشا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے

Leave a reply