کرونا کی تباہی جاری، مشتبہ مریضوں کا ٹرمپ سے مصافحہ کے بعد کھلبلی مچ گئی،نیٹو ہیڈ کوارٹر میں کرونا کی تصدیق

0
56

کرونا کی تباہی جاری، مشتبہ مریضوں کا ٹرمپ سے مصافحہ کے بعد کھلبلی مچ گئی،نیٹو ہیڈ کوارٹر میں کرونا کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاریاں ہیں، کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے کرونا 115 ممالک میں پھیل گیا،

چین میں سترہ ہلاکتوں کے بعد تین ہزار ایک سو چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین کے صدرصدر شی جن پنگ نے ووہان کا دورہ کیا۔ اور حالات کا جائزہ لیا،چین کے بعد اٹلی کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں ایک روز میں 97 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 463 ہو گئی۔ اٹلی میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور کروڑوں افراد کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اٹلی میں مختلف جیلوں میں ہنگاموں کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے، قیدیوں کے اہل خانہ کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

کرونا سے ایران میں 237 افراد ہلاک ہوئے ہیں، فرانس اور اسپین میں تیس تیس، جاپان میں سولہ، امریکا میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی وزیرثقافت اورپیرس ائیرپورٹ چیف میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

امریکا میں صدر ٹرمپ سے قریبی رابطہ رکھنے والے کانگریس کے دو ارکان میں کرونا کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، دونوں ارکان نے خود کو الگ کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا۔

کرونا وائرس برسلز میں واقع نیٹو کے ہیڈکوارٹرز بھی پہنچ گیا ہے۔نیٹو نے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹرز کے ایک اسٹاف ممبر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیٹو حکام کا اپنے اعلامیے میں بتایا کہ متاثرہ اسٹاف ممبر حال ہی میں اٹلی کے شمالی علاقوں میں چھٹیاں گزار کر واپس آیا تھا، متاثرہ ممبر نے اپنے گھر کو قرنطینہ بناتے ہوئے خود کو گھر میں محصور کرلیا ہے۔نیٹو حکام نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسٹاف ممبران کے سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ممبران کو گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گروپ کی صورت میں سفر بھی عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

برطانیہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 319 ہوچکی ہے جبکہ 5 مریض دم توڑ چکے ہیں۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کوبرا کمیٹی اجلاس میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا اعتراف کیا اور وزیر اعظم کو سوشل ایونٹ اور اسکولز بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز وائرس سے بچاؤ کےلیے اسکولز بند کرنے کی آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے جس پر دو لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔

کرونا وائرس سے سعودی عرب میں 15 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس کے بعد سعودی عرب نے خطبہ جمعہ مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سعودی عرب نے متعدد ممالک کے ساتھ فضائی سفر بھی معطل کر دیا ہے.

Leave a reply