کرونا کی یلغار نے دنیا بھرمیں 17 لاکھ سے زائد افراد کو لپیٹ میں لے لیا

کرونا کی یلغار نے دنیا بھرمیں 17 لاکھ سے زائد افراد کو لپیٹ میں لے لیا

باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد سترہ لاکھ سے تجاوز کر گئی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل جائے گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی یلغار، 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، امریکا میں صورتحال انتہائی کشیدہ، ایک ہی دن ایک ہزار 830 ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، تعداد 20 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد مارے گئے، تعداد 9 ہزار 875 ہو گئی، فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 832 ہو گئی۔ اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 468 ہو گئی۔

اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 101 ہو گئی۔ بیلجئیم 327، نیدرزلینڈ میں 132، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اٹلی، فرانس، اسپین اور جرمنی میں کورونا کا پھیلاؤ سست ہو گیا ہے، سولہ ممالک میں رفتار بہت تیز ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے لاک ڈاؤن جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل سکتی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو اکیاسی زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد 9 ہزار 8 سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.