باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے طویل عرصے کے بعد آج سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات کا آغاز کردیا ہے

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آج اپنے کیمپس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات لے رہی ہے، امتحانات کے موقع پر کرونا سے بچاؤ‌کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے، امتحان دینے والے طلبا کو فاصلوں پر بٹھایا گیا ہے

امتحانی مراکز میں درجہ حرارت کی جانچ اور ہینڈ سینیائٹرز کے لئے مناسب جگہوں پر مناسب انتظامات کئے گئے ہیں، متحرک عملہ ہر امیدوار کے مابین کم سے کم 2 میٹر کی دوری کے ساتھ معاشرتی فاصلہ یقینی بنائے گا۔ ہر امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی امتحانی مراکز کی صفائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے مارچ میں ملک میں مہلک وبائی مرض کرونا کے پھیلنے کے بعد فائنل ، چوتھے اور فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے متعدد ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے تھے۔

ضمنی امتحانات کے اعلان کے بعد میڈیکل طلبہ نے شدید خدشات ظاہر کیے ہیں کہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ نجی میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین کے صدر حسن بلوچ نے امتحانات ملتوی کرنے اور آن لائن امتحانات کے انعقاد یا طلباء کو اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے مزید تجویز پیش کی کہ امتحانات اگلے سال ہوسکتے ہیں یا وبائی مرض کے خاتمے تک تاخیر سے ہوسکتے ہیں۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

UHS کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر سالانہ امتحانات کے لئے ہنگامی منصوبے بنانے کے لئے کام کر رہا ہے ، جو اس سال اکتوبر میں شیڈول ہے ،امتحانات میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر مکمل عمل ہو گا

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز میں میں طلباء کے لئے چہرے پر ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے

Shares: