کرونا لاک ڈاؤن، پاکستان نیوی کی امدادی سرگرمیاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثر خاندانوں کی امداد جاری ہے

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں, مضافاتی قصبوں اور دور دراز گوٹھوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی،کراچی کے مضافاتی علاقوں بشمول مچھیرا بستیوں میں بھی راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ کریکس کے دور دراز علاقوں تک امدادی سامان کی ترسیل کے لئے پاک بحریہ کےجدید بحری کرافٹس کا استعمال۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاھور، فیصل آباد، نارووال، بہاولپور اور سیالکوٹ کے ہزاروں خاندانوں میں بھی راشن اور اشیائے ضرورت کی تقسیم کی گئی،سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کے لئے میڈیکل کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سابق سربراہ چل بسے، تدفین میں نیول چیف و دیگر کی شرکت

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اس وبائی مرض کے خلاف قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔

پاک بحریہ کا کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

Shares: