مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ...

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے...

سیالکوٹ: جی سی ویمن یونیورسٹی میں فکرِ اقبال اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر فکری سیمینار،

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)گورنمنٹ کالج ویمن...

وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت...

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ریلیف ٹائیگر فوس کے متحرک کرنے کے لئے تمام صوبوں کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں

وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں متعلقہ حکومتی اداروں اور انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے حوالہ سے جاری مراسلے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایات ملتے ہی ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارا جائیگا، صوبائی حکومتیں انتظامات مکمل کر کے فورس کو سٹینڈ بائی پر رکھیں۔ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، ٹائیگر فورس کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ پر مشتمل ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ممبر شپ معطل کر دی جائیگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح تک کام کرے گی، ہنگامی حالات میں راشن کی تقسیم، قرنطینہ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ کا انتظام یقینی بنائے گی، ٹائیگر فورس کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ عوامی نمائندے فورس کے ساتھ کام کریں گے

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کرنا تھا مگر ابھی تک کام شروع نہیں کر سکی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan