کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تدفین کیسے کرنی ہے؟ ہدایات جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کرونا وائرس سے وفات پا جانے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں
محکمہ ریلیف و بحالی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے اور غسل کے دوران استعمال ہونے والے اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایک اور کے پی میں کرونا سے دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کراچی میں جو ہلاکت ہوئی ہسپتال انتظامیہ نے اسے کراچی کے مقامی قبرستان میں تدفین کروائی جس پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس الگ سے ایمبولینس گاڑیاں کرونا کے لئے مختص کی گئی موجود ہیں، ہسپتال انتظامیہ نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اگر وہ رابطہ کرتے تو ہم انہیں گاڑیاں دیتے
سندھ میں اب تک کرونا کے 252، بلوچستان میں92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 30 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے