کرونا سے پاکستان میں مزید 20 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 20 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1502 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 مریض سامنے آئے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399، سندھ میں 2 ہزار 667، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 اموات ہو چکی ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی اوسی کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر31 جنوری 2021 تک ان اقدامات کو لے کرجاناچاہتے ہیں ، اس اہم اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے،

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، حیدرآباد) ، گلگت ، مظفرآباد ، میر پور ، پشاور ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ہوں گے

اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک پہننے کےحوالے سے جی بی ماڈل کا نفاذ یعنی 100 روپے جرمانہ اور 3 ماسک موقع پر جاری کیئے جائیں‌ گے انڈور شادیوں پر پابندی ، صرف بیرونی شادیوں کی اجازت 1000 افراد کی بالائی حد (20 نومبر 2020 سے لاگو ہوگی)۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply