اپریل تک کرونا ویکسین پلانے کا پروگرام برطانیہ کیسے ہدف پورا کرے گا
باغی ٹی وی اطلاعات کے مطابق ،برطانوی ادارہ صحت ایسا منصوبہ بنا رہا ہے کہ اپریل کے اوائل تک انگلینڈ میں ہر ایک کو قطرے پلائے جائیں۔
ہیلتھ سروس جرنل کے ذریعہ دیکھے جانے والے دستاویزات کے مطابق کہا گیا ہے کہ کوویڈ ویکسین رول آؤٹ منصوبوں میں پوری آبادی کو جنوری کے اختتام سے پہلے ہی قطرے پلائے جائیں گے.
جریدے کے مطابق ، این ایچ ایس انگلینڈ کے کوڈڈ 19 ویکسین تعیناتی پروگرام کے مسودے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت تک ہر گروہ ممکنہ طور پر ویکسین وصول کرنا شروع کردےگا ،
اس منصوبے کا انحصار سپلائی کی آمد پر ہے ، جس میں دسمبر میں سات ملین سے زائد خوراکیں دستیاب ہوںگی ۔ اس بات کا اندازہ لگا لیا گیا ہے 75 فیصد آبادی قطرے اپنے گھروں میں وصول کر سکتی ہے اور سو فیصد کو ان ویکسین کی فرہمی یقینی بنانے کےلیے فاصلاتی نظام وضع کیا جائے گا.
ادھر امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا،مراسلے کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،
نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے جواب دیا کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی،جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے،جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے،پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے،
وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے،امریکہ نے پہلے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔ بداحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا اور خدشہ ہے کہ اسپتالوں میں جون جیسے حالات ہوں
امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی