کرونا وائرس ،آگاہی کے لئے ٹی وی پر اشتہارات کیوں نہیں چلوا رہے؟ پنجاب حکومت نے عدالت میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کرونا وائرس سے آگاہی اور تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پنجاب حکومت کو پی آئی ڈی، ڈی جی پی آر کو آگاہی مہم چلانے کیلئے خط لکھنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے آگاہی مہم کیلئے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کر دیئے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا حکومت نے کرونا وائرس آگاہی کے بارے میں اشتہار چلانا شروع کر دیا ہے؟ وکیل پنجاب حکومت نے کلہا کہ ٹی وی میں بہت مہنگے اشتہارات ہیں اس لئے ٹیلی ویژنز پر اشتہارات نہیں چلے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پی ٹی وی پر تو کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم چل سکتی ہے،وکیل حکومت پنجاب نے کہا کہ ہسپتالوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر پینا فلیکس لگا دیئے ہیں، ایک ایف آئی آر بھی ماسک میہنگے بیچنے پر درج ہو چکا ہے

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی کو کوئی خط نہیں لکھاپنجاب حکومت کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ آگاہی مہم چلا سکے،تمام ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے کہ وہ 10 منٹ کا کرونا وائرس کیخلاف پبلک سروس میسج نشر کریں،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے,کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

Shares: