کرونا وائرس، ساڑھے 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں،مقبوضہ کشمیر میں 2 ہزار سے زائد افراد میں کرونا کا شبہہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6521 ہو گئی
کوروناوائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد ایک لاکھ 69ہزار915 ہوگئی،پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہو گئی،ایران میں کوروناوائرس سے724ہلاکتیں،13ہزار938متاثر ہیں،اٹلی میں کوروناوائرس سے 1809 ہلاکتیں ، 24 ہزار 747 متاثر ہیں، فرانس میں کوروناوائرس سے127ہلاکتیں،5ہزار423متاثرہیں
برطانیہ میں کوروناوائرس سے 35ہلاکتیں،ایک ہزار391متاثرہیں،مقبوضہ جموں وکشمیر میں 2ہزار157افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے،101افراد میں سے 87 کے خون کے نمونے منفی آئے ہیں،ایک ہزار 829 افراد کو گھروں میں الگ الگ کر دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے حوالہ سے کوئی انتظامات نہیں ہیں، مودی سرکار نے کشمیر میں کرفیو کے بعد اب کشمیریوں کو کرونا سے مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔اٹلی کے علاقے لومبارڈے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں1500 کے قریب افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔
نیدرلینڈز میں کروناکے نئے 176کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی جبکہ یہاں 8 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 20 کے قریب پہنچ گئی۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی جبکہ حکومت نے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ میں آج کرونا سے 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب
کرونا دنیا کے 157 ممالک تک پھیل گیا، ،ایران میں چوبیس گھنٹے کے دوران 113 اموات ریکارڈ ہوئیں، نیویارک کےبعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔سعودی عرب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 118 ہو گئی۔ جنوبی افریقا کے صدر نے کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا دی۔