کرونا وائرس، آنیوالامرحلہ مزید مشکل ہو گا،مقابلہ ایمان و یقین اور توکل کے بل پر کرینگے، شاہ سلمان

0
40

کرونا وائرس، آنیوالامرحلہ مزید مشکل ہو گا،مقابلہ ایمان و یقین اور توکل کے بل پر کرینگے، شاہ سلمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سعودی عوام سے خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والا مرحلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اور زیادہ مشکل ہوگا

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ ہم بھی پوری دنیا کی طرح مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور آنے والا مرحلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اور زیادہ مشکل ہوگا. عوام نے کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے.

شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپنے عوام اور تارکین کی صحت و عافیت کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے گی عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سرکاری اداروں کی ہدایات کی مکمل پابندی کریں.

شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم لوگ مشکلات کا مقابلہ ایمان و یقین اور اللہ پر توکل کے بل پر کریں گے۔ ہم نے عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ہے.

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس میں مزید 36مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی اب مجموعی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے نئے 17مریض مراکش، برطانیہ ، اسپین ، ایران ، پاکستان ، کویت ، عراق، انڈیا، امریکہ اور مصر سے آئے،وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں سے 21ریاض، 4 قطیف، تین مکہ مکرمہ، تین دمام، دو الہفووف جبکہ جدہ، ظہران اور محایل عسیر میں ایک، ایک ہیں۔

Leave a reply