کرونا وائرس ،چینی ماہر نے کب کیا تھا خطرے سے آگاہ ؟ چین نے دنیا سے کیا چھپایا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں ، چین کے حوالہ سے سکائی نیوز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں جنگلی جانوروں کے وائرس کے خطرات کے بارے میں بہت پہلے سے جانتے تھے،جو انسانوں کو تباہ کرتے ہیں ان میں چینی بھی شامل ہیں.
چین میں کئی دہائیوں سے جانوروں کی منڈیوں کے خطرات بارے باربار بتایا گیا، 2005 میں جنوبی چین میں ایک ریسٹورینٹ جہاں سانپ، چھپکی وغیرہ پیش کئے جاتے تھے اس کی خفیہ فلم بھی بنائی گئی اسکے ایک برس بعد چینی ماہر وائر سولو جسٹوں نے تنبیہہ کی تھی کہ ایک وائرس عالمی سطح پر پھیل سکتا ہے اور وبائی مریض سے پوری دنیا کو خطرہ ہو گا، اس تنبیہ کے باوجود چین میں ریسٹورینٹ اور بازار جہاں سانپوں ، چھپکلیوں کی فروخت ہوتی تھی وہ کھلے رہے اور ان کو بند کرنے کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی.
سکائی نیوز کے مطابق چین میں کرونا وائرس پھیلا تو چین نے اس کو چھپایا اوریہاں تک کوشش کی گئی کہ وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹروں کوسزا دی گئی، ان میں سے کچھ ڈاکٹروں کی موت بھی ہو گئی ہے،برطانوی حکومت کو اسی ہفتے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چین نے کرونا وائرس کے حوالہ سے جھوٹ بولا اور مسلسل جھوٹ بولتا رہا
چین نے چین سے ہی پھیلنے والے کرونا وائرس کا الزام دوسرے ممالک پر لگایا ، ایسے لگتا ہے کہ چینی حکومت بھی کریملن طرز کی نااہلیوں کی مہم میں شامل ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کی تھی کہ امریکی فوج کرونا وائرس کو ووہان میں لے کر آئی. ایک آئن لائن اخبار عالمی ٹائمز کے مطابق اٹلی کو بھی اس کا ذمہ دار بتایا گیا تا ہم اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا.
کرونا وائرس کے بعد چین کو دوسرے ممالک سے تعلقات میں مشکل کا سامنا ہے اور مزید تعلقات کے خراب ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن ہے،برطانیہ میں ، مبینہ طور پر چینی حکومت کے طرز عمل پر چین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے دباؤ ہے اور اس حوالہ سے غم و غصہ پایا جاتا ہے، چینی ٹیلی فونی کمپنی ہواوے کو برطانیہ کے 5 جی نیٹ ورک کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے اس بحران کے لئے چین کو قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا ،امریکی صدر نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کہا،کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، امریکہ میں بھی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو گئی ہیں،کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے دنیا کی بڑی طاقتوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے لیکن ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں.