کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3136 تک پہنچ گئی ہے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین میں 17 مریض کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے، کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، مجموعی طور پر 59912 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 4794 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

گزشتہ روز وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 754 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔ چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہرمسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، چینی صدر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان شہر میں قائم کیے گئے14 میں سے 11 عارضی اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے مزید 248 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز جنوبی کوریا میں 21 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں، اٹلی میں ایک ہی روز میں ہلاکت خیز وائرس کے باعث 133 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں 366 ہوگئی .

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے

Comments are closed.