کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ،دیں اہم ہدایات،مزید قیدی رہا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے 27 رجب کو زائرین کو سیہون نہ آنے کی اپیل کردی

محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا معاملہ چل رہا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر سیہون نہ آئیں،درگاہ لعل شہباز قلندر تین ہفتوں کیلئے زائرین کی آمد کیلئے بند ہے،ملک بھر سے زائرین 27 رجب کو سیہون آتے ہیں مگر اس بار زائرین سیہون نہ آئیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد درگاہ لعل شہبازقلندر زائرین کیلئے کھول دی جائے گی،

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے ایکسپوسینٹرکا دورہ کیا ہے،وزیراعلیٰ کے ساتھ الگ الگ گاڑیوں میں صوبائی وزراء بھی آئے ،وزیر اعلیٰ نے ایک گاڑی ایک ڈرائیورکی ایس او پی بنائی ہے ،وزیراعلیٰ نےایکسپوسینٹرمیں بنائے گئےمخلتف وارڈزکا بھی دورہ کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپو میں آرمی میڈیکل افسران،محکمہ صحت کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کام کریں گے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، دیگر عملے کی رہائش کیلئے قریبی عمارت ڈھونڈنے کی ہدایت کردی،آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے،ہمیں اپنی صحت کی سہولیات بڑھانا ہونگی، ایکسپو سینٹر میں عوام الناس کا داخلہ منع ہے،

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں آنیوالے نئے قیدی میڈیکل سر ٹیفکیٹ لازمی لائیں،کراچی سینٹرل جیل اور ملیر کی جیلوں میں اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے،نئے قیدیوں کو کورونا وائرس سے کلیئر میڈیکل سرٹیفکیٹ لانالازمی قرار دیا گیا ہے ،نئے قیدیوں کوجیل میں14دن تک دیگر قیدیوں سےالگ رکھا جارہاہے.

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

قبل ازیں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والوں کی تعداد295 ہو گئی ہے،سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ قیدیوں میں 104 زیرسماعت مقدمات کے ملزمان تھے۔ 3 سزا یافتہ قیدیوں کوسزا میں کمی کے سبب رہاکیاگیا،گزشتہ روز 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا

Leave a reply