کرونا وائرس،گھروں میں بھی تقریبات پر پابندی عائد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں، تازہ اقدامات میں حکومت پنجاب نے گھروں میں تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
نوٹفکیشن کے مطابق جم اور سنوکر کلب بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے.
قبل ازیں حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو15 دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سینٹرز بند نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ان سینٹرز میں کام کرنے والی تھراپسٹ کی اکثریت فلپائن ،چین اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے صوبے بھر میں مساج سنٹرزکو فوری بند کروانے کیلیے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ حکومت مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو بھی بند کرنے پر غورکر رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسان کے جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے لہذا مساج سنٹرز سے وائرس پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔
پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو7.6ارب روپے کا پیکج کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کو 7.17ارب روپے جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 450ملین روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی اور احتیاطی تدابیرکی تشہیر تک تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیاہے۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں
کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری