کرونا وائرس،حکومتی اقدامات ناکافی،سکول کب تک بند کیے جائیں؟ رحمان ملک کا بڑا مطالبہ

کرونا وائرس،حکومتی اقدامات ناکافی،سکول کب تک بند کیے جائیں؟ رحمان ملک کا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کروناوائرس کیخلاف غیرسنجیدہ رویہ ترک کرے،حکومت عوام کی صحت سے کھیلنابندکرے،

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ 30 مارچ تک تعلیمی ادارے بنداورکھیلوں کی سرگرمیاں معطل کی جائیں، دفعہ 144 نافذاور10 سے زائدافرادکے اجتماع پرپابندی عائدکی جائے۔ اسمبلیوں کے اجلاس 30 مارچ تک نہ بلائے جائیں،عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو وبا قرار دیا ہے ،حکومت کی کوششیں ناکافی ہیں۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Comments are closed.