کرونا وائرس، ایران میں ہوئی ایک اور اہم ترین شخصیت کی موت

0
34

کرونا وائرس، ایران میں ہوئی ایک اور اہم ترین شخصیت کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں، ایران میں آیت اللہ سید ہاشم بطحائی کورونا وائرس سے چل بسے

آیت اللہ سید ہاشم بطحائی ایران میں مجلس خبرگان کے رکن تھے،انکی وفاقت قم شہر کے مقامی ہسپتال میں ہوئی، ایرانی میڈیا کے مطابق بطحائی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،

العربیہ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کو ایرانی نظام میں بنیادی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران کے آئین نے اس مجلس کو ملک کے رہبر اعلی کے تقرر اور معزولی کا اختیار دیا ہے۔ یہ مجلس 88 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹنگ کے ذریعے 8 سال کی مدت کے لیے عمل میں آتا ہے۔

ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہ تہران میں ایک ہسپتال کے سربراہ بھی ہیں .

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔

ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

کرونا وائرس،ایران میں پاسداران انقلابی کے سینئر کمانڈر کی ہوئی موت

ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس ،مشعال ملک نے بڑا مطالبہ کر دیا،

Leave a reply