کرونا وائرس کی تباہی جاری،امریکہ میں ہلاکتیں، چین میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کتنے ممالک میں پہنچ گیا؟
کرونا وائرس کی تباہی جاری،امریکہ میں ہلاکتیں، چین میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کتنے ممالک میں پہنچ گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے آنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا کے 76 ممالک میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کے 5 کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، خطرناک وائرس سے امریکا میں 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں
چین میں بھی کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے،چین میں مزید 31 افراد جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، اٹلی میں اب تک 52 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ،کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 90,932 ہو گئی جب کہ3119 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، چین کے اندرچوبیس گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتوں کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ 64 ویں ویمن کانفرنس بھی مختصر کر دی گئی۔ سعودی عرب، تیونس، مراکش اور سینیگال میں بھی کرونا کا ایک ایک مریض سامنے آ گیا۔ جنوبی کوریا میں تین مزید افراد ہلاک ہو گئے۔
اب تک دنیا بھر کے 76 ممالک اور علاقوں تک یہ وائرس پہنچ چکا ہے، شمالی افریقی مسلمان ملک تونس میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیکل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد کرونا کی ویکسین تیار کریں۔ امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکیسن بنانے میں ایک سال لگے گا۔ امریکا میں مزید 18 کیسز کرونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے ملک بھر میں 102 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 45 افراد وہ ہیں جنہوں نے ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ میں سفر کیا تھا، 3 امریکی شہری کورونا کی آماجگاہ ووہان سٹی سے لوٹے تھے
سوشل میڈیا ویب ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کریں۔
کویت میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 10 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی سکریٹری بثینہ المضف نے پیر کے روز معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد کویت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 56 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائس کے 5 کیسز سامنے آنے پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے
کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گی