کوروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ،سلمان رفیق نے افسران کو الرٹ کردیا

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کوروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ ہونے پرتمام افسران کو الرٹ کردیا۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹرمختاراعوان،ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،خالدشریف ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کوروناوائرس کے کیسزکی مثبت شرح میں اضافے کے باعث تمام افسران کو الرٹ کردیاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کی صورتحال کا تفصیلی مانیٹرکیاجارہاہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاجارہاہے۔

یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ عوام سے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیرسختی سے اپنائیں۔ شہری دفاتراور بازاروں میں سختی سے ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ کئیرورکرزکی کوروناویکسین کویقینی بنایاجائے۔ پنجاب میں سی ایگ میں شامل ایکسپرٹس سے مشاورت جاری ہے۔عوام سے کوروناویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کرتے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈینگی بخارکی کلینیکل مینجمنٹ کے عنوان پرمنعفدہ تربیتی سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی.پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل اورایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرتحسین نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کااستقبال کیااورپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز ، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈاکٹر انور جنجوعہ ، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر فاروق عدیل ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن جبکہ پنجاب ہیلتھ انیشییٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر علی رزاق، حسنات احمد اورطلباء وطالبات کی کثیرتعداد شامل تھی۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ڈینگی سے متعلق تربیتی سیشنزاور آگاہی سیمیناربڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈینگی سے قیمتی جانیں بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کایہی صحیح وقت ہے۔ محکمہ صحت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی احتیاطی تدابیراپناکراپناکرداراداکرناہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نےتمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کی خودنگرانی کرنے کی ہدایت کی.انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں اوردکانوں میں بارش کاپانی بالکل کھڑانہ ہونے دیں۔ ڈینگی سے متعلق تربیتی سیشن منعقدکروانے پرذمہ داران کوشاباش دیتے ہیں۔ معاشرے میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے مزیدتربیتی سیشنزمنعقدکئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سندس فاونڈیشن گئے جہاں وزیر صحت نے کرکٹر بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور،پاکستانی کرکٹرز حسن علی اور امام الحق کا استقبال کیا .کرکٹرز نے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی.کرکٹرز نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے.اپنے ہیروز کو دیکھ کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.

رفیق کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ منو بھائی کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔آج قومی ہیروز کو سندس فائونڈیشن میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کرکٹرز سے درخواست کی کہ فنڈز ریزنگ کے لئے آ گے آ ئیں۔ ہر ماہ ایسے بچوں کے درمیان ضرور آ ئیں تاکہ انکا حوصلہ بڑھے۔

Comments are closed.