کرونا وائرس، لاک ڈاؤن سخت،20 سال سے کم عمر شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد

0
43

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن سخت،20 سال سے کم عمر شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں اور زیادہ مریضوں کے سامنے آنے کے بعد ترکی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ترکی نے 31 شہروں کو 15 روز کے لئے بند کر دیا ہے.

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ آج رات سے ترکی کے تمام بڑے شہروں سے اخراج اور داخلہ 15 دن کے لیے بند کیا جا رہا ہے،20 سال سے کم عمر شہری یا جو 1 جنوری 2000ء کے بعد پیدا ہوئے ہیں وہ کل سے باہر نہیں نکلیں گے، بازار یا مارکیٹ میں جانے کے لیے ماسک اور دستانے لازمی قرار دے رہے ہیں، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا،

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مختصر وقت میں "ہم اپنے لیے خود ہی کافی ہیں، میرے ترکی” مہم میں 1061 بلین لیرا اکٹھا ہو چکا ہے،

واضح رہے کہ ترکی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 اموات ہوئیں جس کے بعد ترکی میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 356 ہوگئیں۔

ترکی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے استنبول، انقرہ اور ازمیر سمیت 30 بڑے شہروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر مکمل طور پر بند کردیا ہے

ترکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے جراثیم کش ٹنل نصب کردی گئی ہے۔ٹنل ترکی کے شہرارڈو میں سٹی کونسل کی جانب سے نصب کیاگیا ہے جس میں خودکار طریقہ سے جراثم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔راہگیر پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرتے ہیں پھر ٹنل سے گزر کر اسپرے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ترکی کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کوکورونا وائرس سے بچانے کےلئے کیاگیا ہے۔

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ترکی میں‌ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں.ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے

Leave a reply