کرونا وائرس ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کر دی ہے
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سرحد کھولنے، ٹرک افغانستان جانے کی اجازت دینے کا کہا ہے،
کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔
کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے
اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔