کرونا وائرس، وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیر اطلاعات سندھ برس پڑے

0
44

کرونا وائرس، وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیر اطلاعات سندھ برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بیرون ملک سے 1500افراد آئے،تمام افراد سے رابطہ کیا اور ان کے ٹیسٹ کیے گئے،کورونا سےمتاثرہ افراد میں 3لندن سے آئے،

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیراعظم کو چاروں وزرائے اعلیٰ سے بات کرنی چاہیے تھی،صرف معاون خصوصی صحت ہی متحرک نظر آتے ہیں،کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرتے ہیں،اجلاس میں کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لیاجاتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نےفنڈزبھی مختص کیےہیں،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیاں نہیں بڑھا رہے ،حتمی فیصلہ جمعہ یا ہفتے تک کیا جائےگا،کورونا سے بچاوَ کےلیے ایڈوائزری جاری کی ہے،پوری کوشش ہے امتحانات وقت پر ہوں اور بچے محفوظ رہیں،پی سی بی حکام سےحفاظتی اقدامات کرنے کا کہا ہے،جنہیں بخار اور فلو ہے، میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں،بیرون ملک سے آئے افراد بھی میچ دیکھنے نہ جائیں،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Leave a reply