کرونا وائرس، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، ہوں گے اہم فیصلے،پیش ہو گا کرونا آرڈیننس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا-پنجاب کابینہ کے28 ویں اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا ،کرونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پربریفنگ بھی دی جائے گی ،کرونا آرڈیننس بھی کل منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش ہوگا
پنجاب کی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس کل ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کرین گے،اجلاس میں کرونا وائرس پر مزید اقدامات اور اس کے معاشی اثرات پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں کرونا آرڈیننس منظوری کے لئے پیش ہو گا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ چولستان، رحیم یار خان کی اسٹیٹ لینڈ کی لیز منظوری کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کا بھی کابینہ جائزہ لے گی، بیت المال پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو اختیارات کی منتقلی کا معاملہ بھی کابینہ کے زیر غور آئے گا۔ والڈ سٹی اتٰھارٹی لاہور کی پنجاب بھر میں توسیع کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔
صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ بھی منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی، پیپرا ایکٹ کے سیکشن چھ میں ترمیم کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیرغور آئے گا، آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم 2019 کی بھی کابینہ جائزہ لیکر منظوری دے گی جبکہ سرکاری ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں اقلیتوں کے لئے دو فیصد کوٹہ کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے پر رکھ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔








