کرونا وائرس، قائمقام صدر بنتے ہی صادق سنجرانی نے قوم سے بڑی اپیل کر دی
کرونا وائرس، قائمقام صدر بنتے ہی صادق سنجرانی نے قوم سے بڑی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قوم سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دعا کی اپیل کر دی
قائمقام صدر،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ کل بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے پوری قوم یکجا ء ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کیلئے نکلے عوام کو میل جول محدود کر دیناچاہیے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی کا ویڈیو پیغام: کل بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے پوری قوم یکجا ء ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کیلئے نکلے۔عوام کو میل جول محدود کر دیناچاہیے۔ قائمقام صدر کا ویڈیو پیغام میں مشورہ۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ pic.twitter.com/PNXS38xylZ
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) March 16, 2020
قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں۔ غیر ضروری میل جول سے گریز کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس موزی مرض سے ہمیں نجات دلائیں۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا۔
ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ کےمطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاء کی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے۔
ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ سربسجود ہوکر دعا کریں اور استغفار پڑھیں۔
کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں